سلطنت میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہوگا، عمان حکومت

سلطنت میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہوگا، عمان حکومت
کیپشن: سلطنت میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہوگا، عمان حکومت

ویب ڈیسک: عمان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سلطنت میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔ عمان کے سرکاری میڈیا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ بدھ 18 فروری 2026 کو ماہ شعبان کا آخری روز ہوگا، جب کہ جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان 1447 ہجری ہوگا۔

عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ منگل 29 شعبان کو چاند کا نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے، اور سائنسی حقائق کے مطابق کسی بھی دن چاند نظر آنے کے لیے موجود شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں۔ اس لیے کمیٹی نے تصدیق کی کہ بدھ 18 فروری 2026 شعبان کا آخری روز ہوگا اور یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہوگا۔

دوسری جانب، متحدہ عرب امارات میں شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات، خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی نے بھی اس سال رمضان کے چاند کے بارے میں تفصیلی پیش گوئی جاری کی ہے۔ اکیڈمی کی ٹیم نے تصدیق کی کہ 17 فروری کو چاند کا نظر آنا ممکن نہیں ہوگا، نہ صرف شارجہ اور یو اے ای میں بلکہ بیشتر اسلامی دنیا میں بھی جدید ترین دوربینوں کے ذریعے چاند کا نظر آنا ممکن نہیں۔ اس لیے رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026 کو متوقع ہے۔

Watch Live Public News