’نپے تلے ردعمل کا وقت ختم، اب حملہ ہوا تو جواب شدید،تکلیف دہ ہوگا! ایران کی امریکا کو وارننگ

’نپے تلے ردعمل کا وقت ختم، اب حملہ ہوا تو جواب شدید،تکلیف دہ ہوگا! ایران کی امریکا کو وارننگ

(ویب ڈیسک ) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا کو واضح الفاظ میں خبردار کردیا ہے۔

اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ نپے تلے اور محدود ردعمل کا دور اب تمام ہو چکا ہے، اور اب ملکی سلامتی یا مفادات پر آنچ آنے کی صورت میں ایران کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ فوری، تباہ کن اور تکلیف دہ ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر اہم اور تفصیلی رابطے کیے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و امان کے قیام اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی سفارتی کوششوں کو تیز تر کرنے پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News