روس نے واٹس ایپ  پر پابندی عائد کردی

روس نے واٹس ایپ  پر پابندی عائد کردی

(ویب ڈیسک ) روس کی جانب سے واٹس ایپ کو اپنے ملک میں بلاک کر دیا  گیا ہے۔ روس نے 2025 میں واٹس ایپ پر پابندی کا انتباہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ روس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 10 کروڑ یا اس سے زائد ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے واٹس ایپ کو آن لائن ڈائریکٹری سے ہٹا کر عملی طور پر اسے روسی انٹرنیٹ سے خارج کر دیا ہے۔

اس سے قبل روسی حکومت صارفین پر زور دے چکی ہے کہ وہ مقامی میسجنگ ایپ "میکس" استعمال کریں، جو بظاہر وی چیٹ سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے، تاہم اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولت موجود نہیں۔

میٹا کا مؤقف ہے کہ روسی حکومت واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کر کے صارفین کو ریاست کے زیرِ نگرانی کام کرنے والی ایپ پر منتقل کرنا چاہتی ہے۔ 

کمپنی کے مطابق اس اقدام سے روس میں 10 کروڑ سے زائد افراد محفوظ رابطوں کی سہولت سے محروم ہو سکتے ہیں، جس سے ان کی پرائیویسی اور سکیورٹی متاثر ہوگی۔

11 فروری کو روسی حکام نے ٹیلیگرام کو بھی آن لائن ڈائریکٹری سے ہٹا دیا تھا، جبکہ میٹا کی دیگر سروسز فیس بک اور انسٹاگرام پہلے ہی قابلِ رسائی نہیں رہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ اسے مکمل طور پر آن لائن ڈائریکٹری سے نکالا گیا ہے یا نہیں۔

Watch Live Public News