خاتون ٹک ٹاکر نے بھاری رقم کے ساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ ویڈیو میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے۔ غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے۔ حریم شاھ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔پاکستان کی سب سے طاقتور ترین شخصیت جسکا آج تک کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکا...
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) January 12, 2022
عام بندہ پاکستان سے باہر پیسا نہیں لے جا سکتا لیکن حریم شاہ تو خود قانون بناتی ہے کیونکہ سارے بڑے لوگ اسکی جیب میں ہیں اس لیے سب جائز ہے....
ایک نہیں دو پاکستان غریب کا الگ طاقتور کا الگ پاکستان pic.twitter.com/mh23yXf8ex
ٹک ٹاکر حریمِ شاہ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، ایف آئی اے نے خاتون ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے۔ ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرایم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخؤاست کی جائے گی۔ ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق خاتون کے ویزے ،امیگریشن ،اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں۔ خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر (دوحا) کیلئے سفر کیا تھا۔