ویب ڈیسک:سینیٹر فیصل واوڈ نے کہا بانی پی ٹی آئی کے مارنے کی سازش ان کی پارٹی اور رشتے دارکر رہے ہیں،190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو سزا ضرور ہوگی,بانی پی ٹی ائی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر فیصل واوڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مارنے کی سازش ان کی پارٹی اور رشتے دارکر رہے ہیں،خدارا عمران خان کے ساتھی ان کی جان بخش دیں ان پر رحم کریں ہم سب نے ان سے سیاست سکیھی تھی ہم میں سے کوئی لیڈر نہیں بشمول میرے ،بانی پی ٹی آئی ٹرمپ کا انتظار چھوڑ دیں،بانی پی ٹی آئی ٹرمپ کارڈ کھیلنا چھوڑ دیں ، 20 جنوری سے پہلے تحریک انصاف کیلئے سرپرائز آئے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جرم کیا ہے تو سزا تو بھگتنی پڑے گی، بانی پی ٹی آئی جب ’القادر ٹرسٹ‘ کی دستاویزات پر دستخط کر رہے تھے تو اسی وقت کہا تھا کہ یہ ’نیب‘ کیس ہے,190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف کام کیا,میں دو سال سے بتاتا رہا ہوں کہ جیل میں عمران کو انکی پارٹی کے لوگ مروانے کی کوشش کررہے,بانی پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ،میں بانی پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ آپ کیس میں نیب میں پھنس سکتے ہیں، میں نے ساڑھے تین چار سال پہلے بانی پی ٹی آئی کو منع کیا تھا,افسوس ہے کہ ایک اچھا لیڈر دوسروں کے نرغے میں آ کر خراب ہو گیا، بانی پی ٹی آئی کو بارہا کہا کہ ’حواری‘ آپ کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں بلکہ مروانا چاہتے ہیں.
بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ مشہور ہوگئے تو اس کا ہرگز مطلب نہیں تھا کہ آپ قانون سے بالاتر ہیں،پاپولر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ آسمانی مخلوق ہیں،آپ نے ریاست کی تنصیبات کو آگ لگا دی ،آپ سمجھ رہے تھے بدمعاشی کے ذریعے مسائل ہونگے ،پہلے بدمعاشی کی سیاست کر رہے تھے اب کشکول لیکر کھڑے ہوگئے ہیں،اس ملک میں اگر لیڈر کو کچھ ہوجائے تو چالیس پچاس سال تک پارٹی سیاست چل جاتی ہے .
ہماری فوج نے ہماری پولیس نے بہت خون دیا ہے ،لیکن اب اس خون کی تعبیر ہمارے خطے میں نظر آنے جارہا ہے،کلیئر ہوگیا کہ بیک گرائونڈ میں کوئی مذاکرات چل رہے ہیں ،اس پورے خطے کے اندر پاکستان کا بہتر مستقبل ہے ،خوش قسمتی سے ہمیں ایسا سپہ سالار مل گیا ہے جس پر دنیا اعتماد کرتی ہے،بہت جلد عالمی طور پر ہوائیں پاکستان کے حق میں چلیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب میرے لیڈر نہیں رہے، جن لوگوں کے ہیں وہ اب ان کی جان کی خیر منائیں, میں تو عمران خان کو ایک اچھا لیڈر مانتا ہوں کیونکہ اگر سپہ سالار اچھا ہو تو کریڈٹ دینا چاہیے، لیکن آج پی ٹی آئی کے رہنما بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جب میں وفاقی کابینہ میں تھا تو اس وقت 3 سال تک عمران خان کو مسلسل کہتا رہا کہ آپ القادر ٹرسٹ والے معاملے میں نہ پھنسیں، یہ آپ پر نیب کا کیس بن جائے گا اور آپ کو جیل ہو گی لیکن وہ نہیں مانے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اب تو اوپن اینڈ شٹ کیس بن گیا ہے اس میں کوئی دورائے باقی نہیں رہیں کہ آپ جرم کریں گے تو سزا تو ہو گی اور جیل بھی جانا پژے گا, اب آپ سے یہ اقدام کسی دوست نے کروایا، خاندان سے کسی نے کروایا جس نے بھی کروایا، یہ بات اب کوئی معانی نہیں رکھتی۔
پاکستان تحریک انصاف کا یہ محض پروپیگنڈا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوئی بیرون ممالک سے دباؤ آ رہا ہے، میں باہر کا دورہ کر کے آیا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ اب غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، باہر سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا ہے، بہت سی چیزیں واضح ہو چکی ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا چلانے کی کوشش بھی کی جا رہی تھی کہ کیس میں تاخیر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کے باعث ہو رہی ہے، اس میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے، مذاکرات میں حکومت اور پی ٹی آئی چھپن چھپائی کا کھیل، کھیل رہے ہیں، مذاکرات کا حامی ہوں لیکن یہ بامعنی ہونے چاہییں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبربھی کرکے دیکھ لیا، ریاست کے خلاف بغاوت، جلاؤ، گھیراؤ بھی کر کے دیکھ لیا لیکن آپ وہاں کے وہیں کھڑے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے ٹکراؤ اور بدمعاشی کی سیاست بھی کر کے دیکھ لی، میں انہیں کہتا رہا کہ خدا کا واسطہ ایسا نہ کریں آپ کے یہ ’حواری ‘ آپ کو اندرون خانہ جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، حتیٰ کہ آپ کو مروانا چاہتےہیں۔