ٹانک میں پولیس پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

ٹانک میں پولیس پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید
کیپشن: ٹانک میں پولیس پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہل کار شہید ہو گئے۔

خیبر پختونخوا میں ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس کی اے پی سی (بکتر بند گاڑی) پر آئی ڈی بم حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا ٹانک کے علاقے کوٹ ولی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔واقعے  کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ  کی گئیں، جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

بکتر بند گاڑی پر حملے میں شہید ہونے والوں میں اسحاق ، ایس ایچ او ،اے ایس آئی شیر عالم،شفیع،حضرت علی ،احسان اللہ مجید ڈرائیورشامل ہیں۔

Watch Live Public News