سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹ اور چیف سلیکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے ہیں۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا تھے، چند دن قبل سرجری کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی، وہ آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد الیاس نے 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، وہ  پی سی بی میں چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہ چکے ہیں۔

Watch Live Public News