(ویب ڈیسک ) افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈڈیال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈڈیال آزاد کشمیر دھان گلی روڈ پر لوڈر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
افسوسناک واقعے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق افراد کی شناخت راشد، جیدی، عاصم اور مہر علی کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈڈیال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ساگری سے ڈڈیال جارہی تھی۔