لاہور میں درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر پابندی عائد

لاہور میں درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: لاہور میں درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر فوری پابندی عائد، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر مجاز درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بغیر اجازت درختوں کی شاخوں کی کٹائی، پروننگ بھی ممنوع قرار دے دی گئی، بجلی کی تاروں کی کلیئرنس یا خوبصورتی کے نام پر بھی کٹائی کی اجازت نہیں۔ 

مجاز اتھارٹی کی پیشگی تحریری اجازت لازم قرار دی گئی، ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر مراسلہ جاری کردیا گیا۔

تمام ڈائریکٹرز اور فیلڈ اسٹاف کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی، خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، ماحولیاتی تحفظ اور شہری ہریالی کے فروغ کے لئے درختوں کا تحفظ ناگزیر ہے۔ 

Watch Live Public News