وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر سخت رد عمل

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر سخت رد عمل

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات  نے   وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے   افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی سے متعلق شواہد طلب کرنے کے بیان کی مذمت کی۔

وزیر اطلاعات نے ایکس اکاؤنٹ پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے تھے، وزیر اعلیٰ کا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی کی پشت پناہی کے ثبوت دیکھے ہیں، افغانستان کی سرزمین کے دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے کے ناقابل تردید شواہد بھی موجود ہیں،سہیل آفریدی جھوٹ اور منافقت کی انتہائی کردی ہے۔

 وزیر اطلاعات  کا کہنا ہے کہ  پاکستانی قوم نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، تحریک انتشار والے جب بھی منہ کھولتے ہیں دہشتگردوں کی سہولت کاری ہی کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی فتنہ الخوارج کو قابل قبول نہیں اس لئے پاکستان کو نشانہ بنایا جاتا ہے، سہیل آفریدی کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔

Watch Live Public News