نیلی آنکھوں والی 19 سال کی یہ لڑکی اسپین کی ملکہ بنے گی

نیلی آنکھوں والی 19 سال کی یہ لڑکی اسپین کی ملکہ بنے گی

ویب ڈیسک: اسپین کے بادشاہ کنگ فلیپ ششم اور ملکہ لیتیزیا کی بڑی بیٹی شہزادی لیونور ملک کی آئندہ ملکہ بنے گی،  وہ اسپین کی پہلی ملکہ ہوں گی جو 1800ء کی دہائی کے بعد تخت نشین ہوں گی، اس کی عمر19 سال ہے اور  پورے ملک کی نگاہیں اس پر ہیں۔

اسپین کی شہزادی اس وقت خبروں میں ہیں، صرف 19 سال کی عمر میں، شہزادی لیونور ایک ایسا کردارادا کرنے کی تیاری میں ہیں جو اسپین نے 150 برسوں میں نہیں دیکھا ہے، شہزادی لیونور پیدائش سے ہی تخت کی وارث ہیں لیکن اب وہ صرف علامتی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں ملکہ بنیں گی۔

 اگر مستقبل میں شہزادی لیونور کو تاج پہنایا جاتا ہے تو اسپین کو کئی نسلوں کے بعد ملکہ مل سکتی ہے،شہزادی لیونور نے اکتوبر 2023 میں اپنی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر رسمی طور پر حلف اٹھایا تھا۔

شہزادی لیونور نے برطانیہ کے شہر ویلز میں واقع معروف تعلیمی ادارے UWC Atlantic College سے انٹرنیشنل بیکالوریٹ (IB) کی تعلیم مکمل کی ہے، تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر فوجی تربیت کا آغاز کر دیا ہے، جو اسپین کے شاہی نظام کے تحت مستقبل کے بادشاہ یا ملکہ کے لیے لازمی سمجھی جاتی ہے۔

شہزادی لیونور کو آنے والے مہینوں میں اسپین کے علاقے مرسیا کی جانب سے ایک بڑا سرکاری اعزاز دیا جائے گا، انہیں گولڈ میڈل آف ریجن آف مرسیا سے نوازا جائے گا، جو اس خطے کا سب سے اعلیٰ اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ جین زی (Gen Z) سے تعلق رکھنے والی شہزادی لیونور مستقبل میں اسپین کی مسلح افواج کی کمانڈر اِن چیف بننے کے لیے تیار ہے۔

عوامی اور سرکاری سطح پر ان کی تربیت اور سرگرمیوں کو بڑی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے، اور انہیں اسپین کے جدید شاہی دور کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

 ان کا پروگرام تین سال پر محیط ہے، جس کے دوران وہ بری،بحری اور فضائیہ کی تربیت حاصل کریں گی ۔ یہ تربیت رسمی نہیں ہے بلکہ اس میں حقیقی نظم و ضبط، قیادت اور ذمہ داری شامل ہے۔ 

اسپین میں، مستقبل کے شہنشاہ یا رانی کے لیے مسلح افواج کی تربیت لینا لازمی ہے کیونکہ بادشاہ یا ملکہ آئینی طور پر مسلح افواج کا سپریم کمانڈر ہوتا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق وہ دوسرے کیڈٹس کی طرح سخت روٹین پر عمل پیرا ہیں اور انہیں کوئی خاص شاہی مراعات نہیں مل رہی ہیں۔

اگرچہ ان کی تخت نشینی میں ابھی کچھ وقت ہے لیکن جس طرح سے انھیں تربیت دی جا رہی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسپین اپنی مستقبل کی ملکہ کو مکمل طور پر قابل اور ذمہ دار حکمران بنانا چاہتا ہے۔

Watch Live Public News