مسٹر فراڈیا 'گوگی پنکی اکنامک کوریڈور' بچانے پر لگا ہوا ہے ، رانا ثناء اللہ

مسٹر فراڈیا 'گوگی پنکی اکنامک کوریڈور' بچانے پر لگا ہوا ہے ، رانا ثناء اللہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان اور شیخ رشید کو "مسٹر فراڈئیے" قرار دے دیا. ان کا کہنا تھا کہ مسٹر فراڈیا سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا، پہلے سیاست میں نعوذباللہ اسلامک ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی، کوئی کارکردگی نہیں، اب سیاسی مخالفین کو بشری بی بی کے حکم پہ غداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں. رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم 'سی پیک' بچانے پر لگے ہیں، مسٹر فراڈیا 'گوگی پنکی اکنامک کوریڈور' بچانے پر لگا ہوا ہے ، ‎چار سال میں ثابت ہوگیا کہ عمران خان نہ صادق ہے نہ امین ، ‎سابق مرد اول اور خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہیں ، ‎چور چور کے نعرے لگانے والا چار سال میں ایک سیاسی مخالف کو چور ثابت نہ کرسکا، ‎ دھونس دھاندلی اورہر جائز وناجائز اختیار ہونے کے باوجود مخالفین کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا . ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی چپکے چپکے چوری چوری منتیں ترلے اور جلسوں میں سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے کا بیانیہ، عوام سب جانتی ہے، ان فراڈیوں کو پہچانتی ہے، عمران نیازی نے چار سال تک عوام کو مہنگائی اور معاشی تباہی کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایا، ‎آئی ایم ایف سے معاہدہ باس عمران خان نے کیا آج ماتم کرکے عوام کو نیا دھوکہ نہیں دے سکتے ، ‎ عمران نیازی اور بشریٰ بی بی نے خیرات، قیراط، ہیرے جواہرات، انگوٹھیاں اور گھڑیاں سب کچھ ہضم کرلیا . جلسوں میں عوام سے معافیاں مانگیں دھمکیاں نہ دیں ، فتنہ فساد کے مقدر میں اب صرف اپنی ناکامیوں اور فراڈ پہ ماتم کرنا لکھا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔