(ویب ڈیسک ) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پیشرفت کی طرف مفید ثابت ہوگا، کہ تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جیمعت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، تاہم جمیعت علماء اسلام کے وہ بعض افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں وہ انفرادی طور پر ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے، یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔