رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کا دو ٹوک بیان آگیا

رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کا دو ٹوک بیان آگیا
کیپشن: sher afzal marwat statement
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت نے کہا میری پارٹی رکنیت معطل ہونے سے فرق نہیں پڑے گا، بانی کے ساتھ ہوں پارٹی رکنیت کے خاتمے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات معمول کا عمل ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ صبح نو کی امید ہے، قانون کی حکمرانی کا راستہ بحال ہوتا نظر آرہا ہے،میرے خلاف کسی پی ٹی آئی رہنما نے سازش کی ہے تو پروا نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی،پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ بھی شامل ہیں۔

بنیادی رکنیت معطل ہونے پر جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
1. آپ کی پارٹی کی رکنیت فوری طور پر معطل کی جا رہی ہے۔
2. آپ پر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر پارٹی یا بانی چیئرمین جناب عمران خان کی نمائندگی کرنے پر پابندی ہے۔
3. آپ کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی دوبارہ تصدیق کی جاتی ہے۔

Watch Live Public News