مودی سرکارکی پالیسیوں کیخلاف بھارت میں لاکھوں محنت کشوں کی ہڑتال

مودی سرکارکی پالیسیوں کیخلاف بھارت میں لاکھوں محنت کشوں کی ہڑتال
کیپشن: مودی سرکارکی پالیسیوں کیخلاف بھارت میں لاکھوں محنت کشوں کی ہڑتال

ویب ڈیسک: بھارت میں نریندر مودی سرکار کی نئی لیبر اور بزنس پالیسیوں کے خلاف لاکھوں محنت کشوں نے ہڑتال کر دی ہے، جس کے باعث بینکنگ، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ڈاک اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت کئی شعبے شدید متاثر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریڈ یونینز کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی ان پالیسیوں کے خلاف متحد ہو چکے ہیں جو مزدوروں کے حقوق سلب کر رہی ہیں، سرکاری اداروں کی نجکاری کو فروغ دے رہی ہیں اور بڑے کاروباری طبقے کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔

ہڑتال کے باعث ملک بھر میں روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ کارکنوں نے نریندر مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزدور دشمن قوانین واپس لے اور عوامی مفاد کو ترجیح دے۔

ماہرین کے مطابق اگر حکومت نے جلد سنجیدہ مذاکرات کا آغاز نہ کیا تو یہ احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

Watch Live Public News