چین-تائیوان جنگ کا خدشہ؟ امریکا کی اتحادی جاپان اور آسٹریلیا سے وضاحت طلب 

چین-تائیوان جنگ کا خدشہ؟ امریکا کی اتحادی جاپان اور آسٹریلیا سے وضاحت طلب 
کیپشن: چین-تائیوان جنگ کا خدشہ؟ امریکا کی اتحادی جاپان اور آسٹریلیا سے وضاحت طلب 

ویب ڈیسک: (علی زیدی) بحرالکاہل میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں! امریکا نے اپنے قریبی اتحادی جاپان اور آسٹریلیا کو خبردار کر دیا ہے۔ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو آپ کس طرف ہوں گے؟ پنٹاگون نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ واضح کریں کہ جنگ کی صورت میں ان کا کردار کیا ہوگا۔

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر تائیوان کے دفاع کے لیے اپنے اتحادیوں کی پوزیشن جاننا چاہتا ہے۔ واشنگٹن چاہتا ہے کہ کسی ممکنہ جنگ کی صورت میں ابہام نہ ہو۔

جاپان اور آسٹریلیا، دونوں امریکا کے اہم عسکری شراکت دار ہیں۔ جاپان دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے، جبکہ آسٹریلیا نے AUKUS جیسے معاہدوں کے ذریعے امریکا سے تعاون مزید گہرا کیا ہے۔ تاہم، کسی براہِ راست جنگی مداخلت پر دونوں ملک محتاط رویہ رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی یہ پیش رفت چین کے لیے ایک سخت پیغام ہے کیونکہ اگر تائیوان کو نشانہ بنایا گیا تو ردعمل صرف واشنگٹن تک محدود نہیں رہے گا۔

کیا جاپان اور آسٹریلیا فرنٹ لائن پر آئیں گے؟ یا امریکا کو تنہا میدان میں اترنا پڑے گا؟ اس سوال کا جواب اب پوری دنیا کی نظریں خطے پر جما چکی ہیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر