اردن میں امریکی ایئربیس پر ایرانی میزائل حملوں میں  متعدد جنگی طیاروں کو نقصان، امریکی میڈیا

اردن میں امریکی ایئربیس پر ایرانی میزائل حملوں میں  متعدد جنگی طیاروں کو نقصان، امریکی میڈیا

(ویب ڈیسک ) اردن میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے حوالے سے امریکی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد جدید امریکی لڑاکا طیاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کی 'موافق سلطی' ایئربیس پر 2 روز قبل ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے باعث امریکی فضائیہ کو اہم مادی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

معروف امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس (CBS) کی رپورٹر جینیفر جیکبز کے مطابق ایک طاقتور A-10 تھنڈربولٹ جنگی طیارہ ایرانی میزائلوں کی براہِ راست زد میں آیا، جس کے نتیجے میں طیارے کا ایک پَر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اڈے پر موجود تقریباً 8 ایف-15 جنگی طیاروں کو بھی میزائل حملوں سے جزوی اور معمولی نقصان پہنچا، جنہیں تکنیکی مرمت کے بعد دوبارہ سروس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

میزائل حملوں سے پیدا ہونے والے شدید خطرات اور عدم تحفظ کے باعث امریکی فوج نے موافق سلطی ایئربیس پر موجود اپنے فوجی ہیلی کاپٹرز کو فوری طور پر وہاں سے نکال کر دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

Watch Live Public News