سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مقامی اور عالمی منڈیوں میں اضافہ

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مقامی اور عالمی منڈیوں میں اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مقامی اور عالمی منڈیوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں ہو گئے، مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3,356 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ہفتہ کے روز سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فی تولہ سونا 1,100 روپے مزید مہنگا

پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1,100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 944 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 85 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 22 روپے اور 10 گرام چاندی 73 روپے اضافے سے 3 ہزار 448 روپے کی ہو گئی۔

Watch Live Public News