پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑدھکڑ،یاسر گیلانی گرفتار

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑدھکڑ،یاسر گیلانی گرفتار

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی کارکنان کی آج کچہری کے باہر گرفتاری کا معاملہ، پی ٹی آئی وکلاء نے کارکنان کو 5 اگست تک عدالتوں میں پیش ہونے سے روک دیا۔

وکلاء ذرائع کا کہنا تھا کہ آج شروع ہونے والا گرفتاریوں کا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، اگر عدالتیں وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہیں تو اگلی پیشیوں میں منسوخ کروائے جا سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج متعدد مقدمات 5 اگست تک سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں اسلام آباد سے آنے والا قافلہ کامونکی پہنچ گیا ،  قافلہ راوی پل پر میڈیا ٹاک کے لیے ٹھہرے گا۔

پولیس کی ڈندا بردار نفری راوی پل پر پہنچ گئی، ایس پی سٹی محمد بلال کے ہمراہ نفری راوی پل پہنچی،پولیس  کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی ڈنڈے پکڑے موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کارکن کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاسر گیلانی کو حراست میں لے لیا.

 پولیس نے 4 افراد کو راوی پل سے حراست میں لیا ہے, پولیس کا کہنا تھا کہ قافلے کو میڈیا ٹاک کے لئے راوی پل نہیں رکنے دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کا قافلہ مال روڈ ,کینال روڈ ,گلبرگ سے ہوتا ہو ا رائیونڈ پہنچ رہا ہے، بیرسٹر گوہر  بھی قافلے کے ساتھ ہیں، قافلہ رائیونڈ روڈ پر موجود نجی فارم ہاوس پہنچے گا ، فارم ہاوس پر ہی مہمانوں کو  عشائیہ دیا جائے گا۔

Watch Live Public News