(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی عظیم رہنما اور مدبر سیاستدان تھے، جنہوں نے قطر کو جدید، خوشحال اور عالمی سطح پر باوقار ریاست بنایا۔مرحوم کی عوامی فلاح، علاقائی امن، ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، آل ثانی خاندان، حکومت اور برادر عوامِ قطر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس غم کی گھڑی میں قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی پاکستان سے محبت، خلوص اور ان کے یادگار دورے ہمیشہ باعثِ فخر رہیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان اور عوامِ قطر کو صبرِ جمیل عطا کرے۔