بھارت کے خلاف وائٹ واش، ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے قوانین میں نرمی کردی

بھارت کے خلاف وائٹ واش، ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے قوانین میں نرمی کردی

(ویب ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن اور نمبر ون ٹیم   بھارت کےخلاف وائٹ واش پرای سی بی نے کھلاڑیوں  کےلئے قوانین میں نرمی کردی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ای سی بی نے  الکوحل پالیسی کے بعد کھلاڑیوں کو ایک دن کی چھوٹ دے دی، ای سی بی کی الکوحل پالیسی کے تحت میچ سے قبل اور میچ سے ایک دن بعد بھی کھلاڑی الکوحل نہیں پی سکتے۔

 کرکٹ ویب سائٹ  کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے لئے پالیسی میں نرمی کی گئی، بھارت کو وائٹ واش کرنے اور نمبر ون ٹیم بننے پر کھلاڑیوں کو  بیئر پی کر جشن منانے کی اجازت دی گئی۔پالیسی کے مطابق  ہیڈ کوچ برینڈن مک کلم یا مینجنگ ڈائریکٹر راب کی پالیسی میں  تبدیلی کر سکتے ہیں۔

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ہیڈ کوچ برینڈن مک کلم نے الکوحل گائیڈلائنز میں نرمی کی تصدیق کی ۔

برینڈمک کلم کا کہناہے کہ زیادہ تر لڑکےڈرنک نہیں کرتے مگر اگر کوئی بیئر پینا چاہتا ہے تو انہیں اجازت ہوگی،ماری گائیڈلائنز پر عمل ہو رہا ہے اور سب کو اس بات کا معلوم ہے،مجھے کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہےاور یہ جیت کو منانے کا بہترین موقع ہے۔

Watch Live Public News