بجٹ 2024-25: ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ

بجٹ 2024-25: ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ

(ویب ڈیسک ) بجٹ 2024-25 میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2024-25 پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ    گریڈ ایک 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ  گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 22 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے تقریر میں کہا کہ مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37ہزار کر دی گئی۔

Watch Live Public News