ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بحری امور نے نیول چیف سے موجودہ میری ٹائم صورتحال، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، بحر ہند کے خطے میں پاک بحریہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر محمد جنید انور نے پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ۔
وفاقی وزیر کو پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔