الیکشن ٹربیونل نے ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کو درست قرار دیدیا

الیکشن ٹربیونل نے ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کو درست قرار دیدیا
کیپشن: الیکشن ٹربیونل نے ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کو درست قرار دیدیا

ویب ڈیسک: الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126 میں ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذر داری خارج کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کو درست قرار دے دیا۔

یہ انتخابی عذر داری پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار توفیق عباس کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کو بنیاد بنا کر انتخاب کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

تاہم، عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا کہ ملک سیف الملوک کھوکھر کا انتخاب قانون کے مطابق ہوا اور ان کی کامیابی برقرار رہے گی۔

Watch Live Public News