سندھ حکومت کامالی سال 2025-26ء کا بجٹ تیار

سندھ حکومت کامالی سال 2025-26ء کا بجٹ تیار
کیپشن: سندھ حکومت کامالی سال 2025-26ء کا بجٹ تیار

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے لیے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبائی اے ڈی پی (Annual Development Programme) کا بجٹ 493 ارب سے بڑھا کر 503 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطاب نئی اسکیموں کے لیے 183 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش شامل ہے،ایم این ایز و ایم پی ایز کے لیے ایس ڈی جی فنڈ میں 45 ارب، ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر شہر کے لیے 7 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی تجویز دی گئی ہے۔تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 32 ارب سے بڑھا کر 38 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صحت کے شعبے کا ترقیاتی بجٹ 18 ارب سے بڑھا کر 21 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے،محکمہ داخلہ کی ترقیاتی بجٹ میں کمی، گزشتہ سال 12 ارب سے کم ہو کر 11 ارب 11 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے،کراچی کے میگا ترقیاتی منصوبوں کے لیے 21 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، گزشتہ بجٹ میں یہ رقم 1 ارب 38 کروڑ تھی۔

محکمہ بلدیات  کے ترقیاتی بجٹ میں کمی، گزشتہ سال 74 ارب 37 کروڑ سے کم کر کے 66 ارب 11 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ایس اینڈ جی اے ڈی (سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن) کا ترقیاتی بجٹ 32 ارب سے کم کر کے 10 ارب 91 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسکول ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 20 ارب سے کم کر کے 17 ارب 82 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،کالج ایجوکیشن بجٹ 3 ارب 99 کروڑ سے بڑھا کر 7 ارب 10 کروڑ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کا بجٹ 4 ارب 26 کروڑ سے بڑھا کر 7 ارب 24 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ آبپاشی کا بجٹ 26 ارب سے بڑھا کر 31 ارب روپے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا بجٹ 21 ارب سے بڑھا کر 24 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا ترقیاتی بجٹ 5 ارب 84 کروڑ سے بڑھا کر 10 ارب 25 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Watch Live Public News