پنجاب کا ترقیاتی بجٹ کیا ہوگا، کس محکمے کو کتنا بجٹ ملے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب کا ترقیاتی بجٹ کیا ہوگا، کس محکمے کو کتنا بجٹ ملے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: پنجاب کا ترقیاتی بجٹ کیا ہوگا، کس محکمے کو کتنا بجٹ ملے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26ء کیلئے ترقیاتی بجٹ کا حتمی ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، جس میں کل 1202 ارب روپے کی رقم ترقیاتی اسکیموں کیلئےمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمہ پی اینڈ ڈی نے یہ مجوزہ بجٹ تیار کیا ہے جو جلد کابینہ اور اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق اربن ڈیویلپمنٹ کے لیے 145, محکمہ بلدیات کے لیے 142 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،روڈ سیکٹر 120 ارب، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن 90 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،محکمہ زراعت 80 ارب، ٹرانسپورٹ 70 ارب, سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے لیے 70 ارب کی تجویز دی گئی۔

سکول ایجوکیشن 100 ارب، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ 40 ارب،گورننس اینڈ آئی ٹی کے لیے 40 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،محکمہ انہار کی ترقیاتی سکیموں کے لیے 40 ارب، پبلک بلڈنگ کے لیے 25 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،ہائر ایجوکیشن 25 ارب، انڈسٹریز 12 ارب، ٹوئرزم 30 ارب، وائلڈ لائف10 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ فشریز 10 ارب، ماحولیات 15 ارب، سکل ڈیویلپمنٹ 12 ارب،سپورٹس 7 ارب ساٹھ کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 محکمہ توانائی ساڑھے 7 ارب،واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن 6 ارب، پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ 5 ارب 51 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،محکمہ جنگلات 5 ارب،لائیوسٹاک 5 ارب، انسانی حقوق و اقلیتی امور 4 ارب، لٹریسی 4 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سوشل ویلفیئر 3 ارب، سپیشل ایجوکیشن 2 ارب، انفارمیشن اینڈ کلچر کے لیے 5 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،ترقیاتی بجٹ میں 892 ارب 78 کروڑ کی لوکل فنڈنگ، 184 ارب 49 کروڑ کی فارن فنڈنگ شامل ہیں جبکہ 124 ارب 73 کروڑ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Watch Live Public News