(ویب ڈیسک ) خاتون اول آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو نے بھارتی مسافر طیارہ گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آصفہ بھٹو نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ بھارتی طیارہ گرنے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے، ہماری دعائیں اس دلخراش واقعے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ آج ایک افسوسناک واقعے کا سن کر دکھ ہوا، تقریباً 240 مسافروں کے ساتھ ایئر انڈیا کی پرواز احمد آباد، انڈیا کے قریب ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان کے لوگوں سے اپنی تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔