نہ کسی دباؤ کے آگے جھکیں گے، نہ ایٹمی تحقیقات بند کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان

نہ کسی دباؤ کے آگے جھکیں گے، نہ ایٹمی تحقیقات بند کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان

(ویب ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان  کا کہنا ہے کہ  وہ نہ کسی دباؤ کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ایٹمی تحقیقات بند کریں گے۔ 

ایران کے صوبہ ایلام میں اجلاس سے خطاب کرتےہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان  نے کہا کسی بھی طاقت کو ہمیں سائنسی تحقیقات سے روکنے کا حق حاصل نہیں۔  صنعت، طب اور  زراعت وغیرہ کے لیے جوہری توانائی کے حصول کے لیے مغرب کی منظوری کا انتظار نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ مغرب کوکس نے حق دیا کہ وہ ایرانی جوہری پروگرام رول بیک کرنےکامطالبہ کرے۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ   سپریم لیڈر کے فرمان کے مطابق ہم ایٹمی ہتھیار ہرگز نہیں بنائیں گے۔ 

دوسری جانب انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی  (آئی اے ای اے ) کی جانب سے جوہری عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزی پر ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

Watch Live Public News