فیفا ورلڈ کپ 2026: افتتاحی میچ میں تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم

فیفا ورلڈ کپ 2026: افتتاحی میچ میں تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ 2026: افتتاحی میچ میں تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں نہ صرف میزبان میکسیکو نے کامیابی حاصل کی بلکہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم ہوگیا۔

میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹاڈیو ازٹیکا میں کھیلے گئے افتتاحی مقابلے میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران میکسیکو کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور بیشتر وقت کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی۔

اس مقابلے کی خاص بات ریفری کی جانب سے دکھائے گئے تین ریڈ کارڈز تھے، جو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار کسی افتتاحی میچ میں دیکھنے میں آئے۔ ریفری نے جنوبی افریقا کے دو جبکہ میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ آٹھواں موقع ہے جب کسی میچ میں تین یا اس سے زائد ریڈ کارڈز دکھائے گئے۔ اس سے قبل 2006 کے ورلڈ کپ میں پرتگال اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے یادگار مقابلے میں سب سے زیادہ چار ریڈ کارڈز دکھائے گئے تھے۔

افتتاحی میچ میں قائم ہونے والا یہ ریکارڈ ورلڈ کپ 2026 کے آغاز کو مزید یادگار بنا گیا۔




Watch Live Public News