اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیےگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔ قبل ازیں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن اراکین کے درمیان رابطے جاری رکھنے کے لئے قائد حزب اختلاف نے اہم فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چیمبرہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر چیمبر کے تمام اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو حاضری یقینی بنائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سے کہا گیا ہے کہ چیمبر سے رابطہ رکھیں،پارلیمنٹ لاجز میں گزشتہ روز پیداہونے والی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔