سینئر رہنما عبدالرشید گوڈیل نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی

سینئر رہنما عبدالرشید گوڈیل نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی
کراچی: (پبلک نیوز) صوبہ سندھ سےسینئر سیاسی رہنما عبدالرشید گوڈیل نے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ رشید گوڈیل گذشتہ ڈیڑھ سال سے غیر فعال اور گھر پر ہیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑ چکا ہوں، اب میرا سیاست سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ٹٰی آئی چھوڑ کر کسی سیاسی پارٹی میں نہیں جا رہا، صرف اپنے کاروبار پر دھیان دوں گا۔ عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ میں کراچی کی ترقی، استحکام اور مسائل کے حل کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان شہر قائد کے لیے کچھ نہ کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں تین گروپس کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی اور کارکنان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ خیال رہے کہ عبدالرشید گوڈیل نے 2018ء میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ پارٹی میں سینئر نائب صدر کے عہدے پر بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔