وفاقی وزیرعطااللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں عہدے کا چارج سنبھال لیا

وفاقی وزیرعطااللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں عہدے کا چارج سنبھال لیا
کیپشن: Federal Minister Attaullah Tarar took charge of the position in the Ministry of Information and Broadcasting

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا۔

عطا اللہ تارڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ہیں، وہ حلقہ این اے 127 لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ایوان صدر میں بحیثیت وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد آج انہوں نے وزارت اطلاعات میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وفاقی وزیر نے وزارت اطلاعات آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے۔ ملک میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے اور حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ 

عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اس کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News