ویب ڈیسک:پنجاب کی جیلوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ ، محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ جاری کر دیا ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلہ کے مطابق راولپنڈی، میانوالی، اٹک اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے جائیں، پنجاب کی چاروں جیلوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ سے خصوصی چیکنگ کروائی جائے،جیل آنے اور جانے والے اہلکاروں کی بھی تلاشی کا عمل سخت کیا جائے۔
مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا کہ جیلوں میں آہنی تاروں کی تنصیب اور ملاقاتوں پر پابندی عائد کی جائے، جیلوں میں پولیس اور رینجزر کے اہلکاروں کی موک ایکسرسائز شروع کروائی جائے۔