ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے ارب پتی مشیر ایلون مسک کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے باہر نئی ٹیسلا کار کی رونمائی۔۔۔ امریکیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عظیم محب وطن کی حمایت کریں اور ٹیسلا کاریں خریدیں، ڈونلڈ ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر سرخ رنگ کی 80 ہزار ڈالر مالیت کی ٹیسلا Y کار کے ساتھ ایلون مسک کی کارساز کمپنی کی مارکیٹنگ مہم کا آغاز کیا ہے ۔
یادرہے ایلون مسک کی کارساز کمپنی کو حالیہ دنوں میں اپنے حصص کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :ٹیسلاشیئرز میں کمی،مسک 12ارب ڈالر سے محروم،ٹرمپ نےحمایت کردی
تجزیہ کاروں نے ایک کار ساز کمپنی کے فروغ اورمارکیٹنگ کے لئے صدارتی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس اور صدر کےعہدے کے استعمال کواخلاقی طور پر قابل اعتراض قدم قرار دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے باہر ٹیسلا اور ایلون مسک کے ہمراہ تصویر اتروانے کے موقع پر میڈیا کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کو انہوں نے طویل عرصے سے کوئی کار نہیں چلائی اس لئے انہیں گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تاہم یہ نئی سرخ الیکٹرک سیڈان وائٹ ہاؤس کا عملہ استعمال کرے گا۔