ٹیسلاشیئرز میں کمی،مسک 12ارب ڈالر سے محروم،ٹرمپ نےحمایت کردی

Tesla’s Market Value Drops $700 Billion Following Global Sales Decline
کیپشن: Tesla’s Market Value Drops $700 Billion Following Global Sales Decline
سورس: google

 ویب ڈیسک : ٹیسلا کے شئیر میں 16 فیصد کمی ، دنیا کے امیر ترین شخص   ایلون مسک 12 ارب ڈالرسے محروم ہوگئے ، جبکہ کمپنی کی مجموعی مالیت میں 700 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے ، ٹیسلا کا اسٹاک مزید نیچے آئے گا ماہرین کی پیشگوئی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر ایلون مسک کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق  گزشتہ دو ہفتوں میں ٹیسلا کو بھاری خسارا ہوا ہے جو حیران کن  ہے، نومبر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد سے کمپنی  مسلسل نقصان میں جارہی ہے۔ دسمبر کے وسط میں ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کے بعد سے اس کا اسٹاک فی الحال 55 فیصد سے زیادہ نیچے ہے۔

  ٹیسلا کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی نے   ایلون مسک کی مجموعی مالیت میں سے 120 بلین ڈالر سے زیادہ کا صفایا کر دیا ہے۔  اور پیر کو ٹیسلا کے سلائیڈنگ اسٹاک نے  انہیں ایک دن میں 12 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

  ٹیسلا کی حالت امریکا کے علاوہ باقی دنیا میں بھی اچھی نہیں یورپ میں فروخت 45 فیصد، چین میں 49.2 فیصد ، اور آسٹریلیا میں فروری میں بھی تباہ کن طور پر 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

 ایپل گلوبل اسٹار کو کینیڈین اسٹیلائٹ لانچ کرنے سے روکا جائے

  ٹیسلا میں بھارتی خسارے  کے بعد ایلون مسک  نے امریکی حکومت  سے ریلیف لینے کی ٹھانی ہے۔

ان کی کمپنی SpaceX نے گزشتہ ہفتے فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کو ایک درخواست بھیجی تھی کہ گلوبل اسٹار جو ایپل کی فرنٹ اور اسپیس ایکس  کی حریف کمپنی ہے کو کینیڈا  میں تیارکردہ 48 سیٹلائٹ لانچ کرنے سے روکا جائے۔ اس پروجیکٹ کو جزوی طور پر ایپل کی جانب سے 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے فنڈ کیا گیا تھا تاکہ مستقبل میں آئی فون صارفین کو سیٹلائٹ سے چلنے والی مزید خصوصیات پیش کی جاسکیں۔

پی سی میگ کے مطابق، اسپیس ایکس کی درخواست  میں ایف سی سی ریڈیو اسپیکٹرم میں بینڈوڈتھ  مختص کرنے کے طریق کار میں تبدیلی پر زور دیا گیا ہے۔ گلوبل اسٹار کا منصوبہ بند C3 نکشتر 1.6 GHz اور 2.4 GHz فریکوئنسی بینڈ استعمال کرے گا۔ FCC نے کمپنی کو حریف Iridium کے ساتھ ساتھ بینڈز کا خصوصی استعمال دیا ہے۔ تاہم، ریگولیٹر تمام سیٹلائٹ آپریٹرز کے لیے بینڈ کھولنے پر غور کر رہا ہے۔ 

ایلون مسک کی حمایت میں ٹرمپ کا ٹیسلا خریدنے کا اعلان:

 دوسری جانب ایلون مسک کی حمایت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی میدان میں آگئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ایلون مسک بہت بہترین کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کچھ لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسک کی کارکردگی کو متاثر کرنے کیلئے بہت سے لوگ غیرقانونی طور پر ٹیسلا کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ 

انہوں نے اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ وہ ایلون مسک سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹیسلا کارخریدنے جارہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایلون مسک امریکا کو دوباہ عظیم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

Watch Live Public News