اسلام آباد اور لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد اور لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
کیپشن: اسلام آباد اور لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم اپر کوہستان کے متعدد مقامات پر بند ہو گئی تھی، جبکہ شانگلہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News