ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز اور ٹیم کے دو آفیشلز، چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو معطل کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق یہ معطلی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت کی گئی ہے۔ یہ الزامات بارباڈوس میں ہونے والے بم ٹین لیگ کے دوران سامنے آئے۔
تینوں پر میچ فکسنگ یا اس کی سازش، جرائم میں ملوث ہونے کی ترغیب دینے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کے الزامات ہیں۔ خاص طور پر ٹریون گرفتھ پر آئی سی سی کی تحقیقات میں عدم تعاون کا بھی الزام ہے۔
آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ تینوں افراد کو فی الفور ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے جب تک کہ ان الزامات کی تحقیقات مکمل نہ ہو جائیں۔