سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع کو عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع کو عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 مارچ کو سندھ میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نےحکم نامہ جاری کردیا۔

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو ایران کے رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعتہ الوداع کے موقع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے تمام مذہبی و سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اپنے روایتی اور مقررہ راستوں پر ہی ریلیاں نکالیں۔

د

Watch Live Public News