گوگل کا اینڈرائیڈ فونز میں کال ریکارڈنگ ایپس کو بلاک کرنے کا فیصلہ

گوگل کا اینڈرائیڈ فونز میں کال ریکارڈنگ ایپس کو بلاک کرنے کا فیصلہ
معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ فونز میں کال ریکارڈ کرنے والی تمام ایپلی کیشنز کو بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اب صارفین اینڈرائیڈ فون میں کال ریکارڈ کی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکیں گے . غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے 11 مئی سے ہی اینڈرائیڈ فونز میں تمام کال ریکارڈنگ ایپس کو بلاک کر رہا ہے جبکہ صارفین پلے اسٹور سے کال ریکارڈر ایپس کو ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کرسکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے یہ فیصلہ صارفین کی بہتر رازداری کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈیولپرز اب ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (API) تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے جس نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پرکال ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کی تھی۔ اینڈرائیڈ کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ یہ اوپن سورس ہے، جو مینوفیکچررز کو سافٹ ویئر موبائل میں استعمال کے قابل بنانے سے قبل اس میں تبدیلی کرنےکی اجازت دیتا ہے ، بہت سے برانڈز نے اسٹاک اینڈرائیڈ کے تجربے سے الگ رہنے کے لیے اس فارمولے پر انحصار بھی کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔