عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور کیلئے روانہ

عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور کیلئے روانہ
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آبادہائیکورٹ سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔ عمران خان کو ہائی کورٹ کے ججز گیٹ سے روانہ کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو آئی جی اسلام آباد کی گاڑی میں روانہ کیا گیا ہے۔ ٹول پلازہ پر عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی اور گاڑی موجود ہے۔ٹول پلازہ سے عمران خان اپنی ذاتی سیکیورٹی کے ہمراہ زمان پارک روانہ ہونگے۔ اس سے قبل عمران خان نے انتظامیہ کو روٹ کلیئر کرنے کیلئے 15 منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا۔ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 15 منٹ میں روٹ کلیئر نہ ہوا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔ عمران خان نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کے راستے کھولیں تا کہ ہم روانہ ہو سکیں۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی تھی کہ راستے کھلوانے کے لیے تعاون کریں، راستے کلیئر ہوں گے تو لاہور کے لیے روانہ ہو سکوں گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔