وفاقی حکومت کا پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کا فیصلہ
کیپشن: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک پیٹرولیم مصنوعات ترمیمی بل 2025 آج ایوان میں پیش کریں گے.وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 بھی ایوان میں پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں کل پانچ حکومتی بل متعارف کروائے جائیں گے۔

ایوان کے ایجنڈے کے مطابق ایوان میں تین حکومتی بل منظوری کے لئے بھی پیش کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں 2025 سمیت دو بل منظوری کے لئے پیش کرے گی۔ 

اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس، مختلف دستاویزات اور توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے جائیں گے۔

Watch Live Public News