سعودی عرب کا 2025 کیلئےبین الاقوامی طلبہ کو مکمل اسکالرشپس دینےکا اعلان

سعودی عرب کا 2025 کیلئےبین الاقوامی طلبہ کو مکمل اسکالرشپس دینےکا اعلان
کیپشن: سعودی عرب کا 2025 کیلئےبین الاقوامی طلبہ کو مکمل اسکالرشپس دینےکا اعلان

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے سال 2025 کے لیے دنیا بھر کے طلبہ، بشمول پاکستانی طلبا، کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپ پروگرام "Study in Saudi Arabia" پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہوگا، جس کے تحت طلبہ سعودی عرب کی سرکاری جامعات میں بیچلر، ماسٹرز، اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے داخلہ لے سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق امیدواروں کو علیحدہ علیحدہ جامعات میں اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ سرکاری آن لائن پورٹل سے ہی اپنی مطلوبہ یونیورسٹی کا انتخاب کر کے درخواست دے سکتے ہیں۔ اپلائی کرنے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے۔

اہلیت کے بنیادی نکات:

1۔ تمام ممالک کے طلبہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

2۔ کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے۔

3۔پاسپورٹ کی مدت کم از کم 6 ماہ باقی ہونی چاہیے۔

4۔ مالی وسائل یا سپانسر کا ثبوت لازمی ہے۔

5۔ 18 سال سے کم عمر امیدواروں کے لیے والدین یا سرپرست کی تحریری اجازت ضروری ہے۔

6۔ درخواست گزار کو طبی معائنے میں متعدی بیماریوں سے پاک ہونا چاہیے۔

7۔ صحت کا بیمہ (ہیلتھ انشورنس) لازمی ہوگا۔

درخواست کا طریقہ:

تمام اہل طلبہ سعودی حکومت کے مخصوص آن لائن پلیٹ فارم پر جا کر اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار اپنی پسند کی یونیورسٹی کا انتخاب کر کے آن لائن اپلائی کریں گے۔

Watch Live Public News