لاہور ہائیکورٹ کا کلاس فور ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنےکا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا کلاس فور ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنےکا حکم
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ کا کلاس فور ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنےکا حکم

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 100 کلاس فور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین نے محمد ذیشان سمیت دیگر 99 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملازمین کی جانب سے سینیر قانون دان چوہدری آصف شہزاد عدالت میں پیش ہوئے اورمؤقف اختیار کیا کہ کلاس فور ملازمین کو گزشتہ نومبر سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، جو کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

سماعت کے دوران سی ای او اسکول ایجوکیشن لاہور بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کی تنخواہیں ایک ہفتے کے اندر جاری کر دی جائیں گی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ ملازمین کو جلد از جلد تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ انہیں مزید معاشی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Watch Live Public News