ویب ڈیسک: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کی مستقلی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا۔
جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے جنید احمد سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا.
درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔