یااللہ خیر!کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

یااللہ خیر!کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: یااللہ خیر!کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن سے رابطے کی اپیل کی ہے۔

Watch Live Public News