مودی نے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پاؤں پکڑے، شیوسینا

مودی نے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پاؤں پکڑے، شیوسینا

(ویب ڈیسک )   شیوسینا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی نے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پاؤں پکڑے۔

مسلمان و پاکستان مخالف شیو سینا پارٹی نے  بھارتی وزیراعظم سے پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی پر فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے  کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مودی کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہا۔ مودی نے دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پاؤں پکڑے۔

شیو سینا نے دعویٰ کیا  کہ   مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات /احمد آباد کو ہدف بنائیں گے جو مودی کی ریاست اور حلقہ ہے۔

Watch Live Public News