(ویب ڈیسک ) ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل پر وزیراعظم شہباز شریف نے خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ پاکستان تنظیم کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اقدام سے ترکیہ میں دہشت کا خاتمہ ہو گا اور دیرپا امن قائم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی اعلان ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔ اقدام اتحاد، تنظیم نو اور استحکام کی طرف ترک صدر رجب طیب اردوغان اور انکی قوم کے عزم کا عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔