حکومت کا عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین، پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ 

حکومت کا عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین، پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین  اور پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے مئی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔عیدالاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے، ادائیگیاں وفاقی حکومت کے ریسیپٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025 کے تحت کی جائیں گی۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو تنخواہوں اور پنشن کی جلد ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔وزارت خزانہ نے متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

Watch Live Public News