(ویب ڈیسک) ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے ہرا دیا۔
بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دے دی۔ 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 163 رنز بناکو آؤٹ ہوگئی۔قومی ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری، اذان اویس 15 ،شان مسعود 2، عبداللہ فضل 66 اور سلمان آغا 26، سعود شکیل 15، حسان خان 12، حسن علی 1 جبکہ نعمان علی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میرپور میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔
بنگلادیش کی دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مومن الحق نے 56 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3، شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے1 وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔