(ویب ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا انمول عرف پنکی کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطا بق نجی ٹی وی پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سے فوری رپورٹ طلب ،متعلقہ افسران کے کردار کے تعین کیلئے انکوائری کی ہدایت جاری کردی۔
کراچی پولیس چیف آزاد خان کا کہنا ہے قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
کراچی پولیس کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں۔ بغیر ہتھکڑی ملزمہ کی پیشی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔
اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا ۔
عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کیس کے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا ۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا ملزمہ سے چرس کے دو پیکٹ اور دیگر منشیات کا مواد برامد ہوا اور برآمد شدہ منشیات کی مالیت پندرہ لاکھ سے زیادہ ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے ملزمہ کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔
خیال رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمات درج کیے گئے تھے